کراچی، پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک سے تصدیق

کراچی، پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک سے ...

  

       کراچی (آئی این پی)کراچی کے علاقے ڈسٹرکٹ ملیر گڈاپ میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن منشیات فروشی کے حوالے سے مشہور علاقے کوچی کیمپ میں کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی، تلاشی کے دوران متعدد مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ کیمیکل پاؤڈر برآمد کیے گئے جبکہ آپریشن کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔پولیس نے بتایا کہ مشتبہ افراد کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا، آپریشن کے دوران علاقے کا محاصرہ کرکے داخلی خارجی راستے سیل رکھے گئے۔

سرچ آپریشن

مزید :

صفحہ اول -