وزیراعلیٰ کا چھت گرنے سے جاں بحق خواتین کے لواحقین سے تعزیت

        وزیراعلیٰ کا چھت گرنے سے جاں بحق خواتین کے لواحقین سے تعزیت

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کرم کے علاقہ پاڑہ چنار میں بارشوں سے مکان کی چھت گرنے سے دو خواتین کے جاں بحق ہونے پر افسو س کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہے۔ وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری طور پر ریلیف کی فراہمی کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ 

مزید :

صفحہ اول -