مودی حکومت میں جموں و کشمیر کا وجود خطرے میں ہے، محبوبہ مفتی 

  مودی حکومت میں جموں و کشمیر کا وجود خطرے میں ہے، محبوبہ مفتی 

  

جموں (آئی این پی)بھارت کے غیر قانونی جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دور حکومت میں جموں و کشمیر کا وجود خطرے میں ہے۔سرحد پار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق محبوبہ مفتی نے جموں میں سرحدی پٹی آر ایس پورہ کے نوجوانوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے پورے مقبوضہ جموں وکشمیر کو ایک تجربہ گاہ میں تبدیل کر دیا ہے جہاں روز تجربات کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو ناامیدی کی طرف دھکیل دیا گیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی بڑے کارپوریٹ اداروں اور صنعت کاروں کے ساتھ مل کر جموں و کشمیر کے وسائل کا استحصال اور لوٹ مار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آنے والے بڑے کارپوریٹ ادارے باہر سے لوگوں کو ملازمت پر رکھ رہے ہیں جبکہ ہمارے بے روزگار نوجوان روزی روٹی کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

محبوبہ مفتی

مزید :

صفحہ اول -