کوڈ19کیخلاف جنگ سے ٹی بی سے نمٹنا آسان ہوگیا،صدر مملکت

    کوڈ19کیخلاف جنگ سے ٹی بی سے نمٹنا آسان ہوگیا،صدر مملکت

  

کوئٹہ /اسلام آباد(آئی این پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 2030 تک پاکستان میں ٹی بی کے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہمیں ٹی بی سے جڑے ٹیبوز کے خاتمے کیلئے آگاہی پیدا کر نے کی ضرورت ہے، انہوں نے 2030 تک پاکستان میں ٹی بی کے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششوں پر زور دیا اور کہا کوویڈ 19 وبائی مرض پر قابو پانے میں قابل قدر تجربہ حاصل کرنے کے بعد اب ملک کو ٹی بی کے خلاف ف ف لڑنے کیلئے فائدہ مند ر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا ہمیں یہ آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے کہ ٹی بی ایک قابل علاج مرض ہے اس مرض میں مبتلا افراد کا سراغ لگا کر علاج کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایوان صدر میں ڈوپسی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن اور ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے اشتراک سے ایوان صدر اسلام آباد میں ٹی بی کے خاتمے کی سمٹ  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ اور صوبائی ٹی بی مینجر ڈاکٹر آصف شاہوانی کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شیلڈز پیش کئے، انہوں نے اپنے خطاب میں نشاندہی کی کہ اب بھی ملک بھر میں سالانہ بنیادوں پر 350,000 ٹی بی سے متعلق کیسز کا پتہ چلا ہے اور ہمیں اس تعداد کو کم کرنے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ٹی بی ایک قابل علاج مرض ہے اس مرض میں مبتلا افراد کا سراغ لگا کر علاج کیا جائے۔ 

صدر مملکت

مزید :

صفحہ اول -