نیویارک‘ گھر میں گیس لیکج سے  دھماکہ‘ ایک شخص ہلاک‘5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 زخمی 

نیویارک‘ گھر میں گیس لیکج سے  دھماکہ‘ ایک شخص ہلاک‘5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 ...

  

نیو یارک (آئی این پی)نیو یارک کے علاقے برونکس میں واقع گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔خبر ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ بورو کے لانگ ووڈ سیکشن میں انٹرویل ایونیو کے قریب فاکس اسٹریٹ پر واقع ایک گھر میں پیش آیا، دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 5 پولیس اہلکار سمیت 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد گھر میں آگ لگ گئی، تفتیش کار یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ایسا کیا ہوا جس نے تین منزلہ گھر کو دھواں دار ملبے میں تبدیل کر دیا۔پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ دھماکا بہت زور دار تھا، ہمیں ایسا محسوس ہوا کہ کوئی زلزلہ آیا ہے، گھر کی الماری اور عمارت تیزی سے ہل رہی تھی، جس کے فوراً ہمیں چھت سے آگ نکلتی ہوئی نظر آئی۔مئیر ایڈم کا کہنا ہے کہ  دھماکا ہونے کی وجہ کیا ہے یہ دیکھا جارہا ہے، انکا کہنا ہے کہ گیس کی  بو بہت سنگین ہے اس واقع کو مزید بد تر ہونے سے روکا جارہا ہے۔مرنے والے کی شناخت 77 سالہ مارتھا ڈگبسٹ کے طور پر ہوئی ہے، پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ وہ برسوں سے اس عمارت میں رہتی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جیکوبی اسپتال میں ایک 68 سالہ خاتون اور ایک 82 سالہ خاتون دونوں کی حالت مستحکم ہے۔

گیس دھماکہ

مزید :

صفحہ آخر -