ٹریفک پولیس اہلکاروں  کا شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل

ٹریفک پولیس اہلکاروں  کا شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)کراچی میں سول اسپتال کے قریب ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے، واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔کراچی میں سول اسپتال کے قریب ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری پر کیے گئے تشدد کی قریب کھڑے دوسرے شہری نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک اہلکار ایک شہزور ٹرک کا چالان کر رہے تھے، اس دوران ایک اہلکار گاڑی کے اندر جا بیٹھتا ہے جبکہ دیگر باہر کھڑے رہے۔شہزور کے ساتھ کھڑے نوجوان نے کچھ کہا تو اہلکار نے شہری کو تھپڑ دے مارا، دیگر اہلکار بھی نوجوان کو مل کر پیٹنے لگے۔

مزید :

صفحہ آخر -