این اے 196پر دوبارہ گنتی مکمل، پی ٹی آئی امیدوار کو 3851ووٹوں کی برتری

این اے 196پر دوبارہ گنتی مکمل، پی ٹی آئی امیدوار کو 3851ووٹوں کی برتری

  

      جیکب آباد(آئی این پی)جیکب آباد کے قومی حلقہ این اے 196پر دوبارہ گنتی کا عمل 38روز میں مکمل، 441پولنگ اسٹیشن کی دوباری گنتی میں پی ٹی آئی امیدوار کو 3851کی برتری، 31پولنگ اسٹیشن کے بیلٹ پیپر غائب، الیکشن کمیشن کی غائب بیلٹ پیپر ڈھونڈنے کے لئے چار ہفتوں کی مہلت۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قومی حلقہ این اے 196پر دوبارہ گنتی کا عمل رٹرننگ افسر کی نگرانی میں مکمل ہو گیا ہے 44پولنگ اسٹیشن کی دوبارہ گنتی میں بھی پی ٹی آئی امیدوار محمد میاں سومرو کو برتری حاصل ہوئی ہے 472پولنگ اسٹیشن میں سے 441پولنگ اسٹیشن کی دوبارہ گنتی میں پی ٹی آئی امیدوار 83038ووٹ جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار اعجاز جکھرانی کے79187ووٹ ہوئے ہیں جس کے تحت پی ٹی آئی امیدوار کو 3851ووٹوں کی برتری حاصل ہے دوبارہ گنتی میں پی ٹی آئی امیدوار کے 3117اور پیپلز پارٹی امیدوار کے 2612ووٹ خارج ہوئے ہیں جبکہ 31پولنگ اسٹیشن کے بیلٹ پیپر غائب ہیں غائب 31پولنگ اسٹیشن کے فارم 45میں پی ٹی آئی امیدوار محمد میاں سومرو کے 6227اور پیپلزپارٹی امیدوار کے 5086ووٹ رکارڈ میں میں موجود ہیں اس سلسلے میں رابطے پر پی ٹی آئی امیدوار محمدمیاں سومر وکے وکیل محمد عظیم سومرو نے رابطے پر بتایا کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے جس میں پی ٹی آئی امیدوار محمدمیاں سومرو نے کامیابی حاصل کی ہے،31پولنگ اسٹیشن کے بیلٹ پیپر غائب ہیں جنکو ڈھونڈنے کے لئے الیکشن کمیشن نے چار ہفتے کی مہلے مانگی ہے کیونکہ بلیٹ پیپر کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے انہوں نے بتایا کہ 31پولنگ اسٹیشن کے بیلٹ پیپر کے فارم 45ہمارے پاس موجود ہے جس میں محمد میاں سومرو کو 1141ووٹو ں کی برتری حاصل ہے۔

این اے196

مزید :

صفحہ آخر -