اداکارہ حرا مانی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،گھر میں قرنطینہ 

  اداکارہ حرا مانی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،گھر میں قرنطینہ 

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ حرا مانی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔حرا مانی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے مداحوں کو بتایا میرا کووڈ مثبت آیا ہے۔حرا مانی نے دعا کی درخواست ہے، آپ سب بھی ماسک پہنیے اور اپنے بچوں کا خیال رکھیے۔اس تصویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ حرا مانی کے مداحوں کی جانب سے ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعائیں کی جارہی ہیں۔

اداکارہ حرامانی 

مزید :

صفحہ اول -