کورونا وائرس کے پھیلنے پر قابو نہ پایا جا سکا ، مزید 6 ہزار 808 کیسز رپورٹ
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مہلک کورونا وائرس پر قابو نہ پایا جا سکا ، گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران 6 ہزار 808 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 11.55 فیصد رہی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹےکےدوران 58 ہزار 943 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، حالیہ کیسز کے بعد ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 13 لاکھ 45 ہزار 801 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب مہلک وائرس گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 5 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے جس کےبعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 42 ہو گئی ہے ۔