ہرجانہ کیس میں خواجہ آصف کو عمران خان کے بیان پر جرح کا حق مل گیا

ہرجانہ کیس میں خواجہ آصف کو عمران خان کے بیان پر جرح کا حق مل گیا
ہرجانہ کیس میں خواجہ آصف کو عمران خان کے بیان پر جرح کا حق مل گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہرجانہ کیس میں خواجہ آصف کو عمران خان کے بیان پر جرح کا حق دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں خواجہ آصف نے سیشن کورٹ کے عمران خان کے بیان پر جرح کے حق سے محروم کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا ،  اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من ا للہ نے خواجہ آصف کی درخواست منظور کرتے ہوئے خواجہ آصف کو عمران خان کے بیان پر جرح کا حق دے دیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سال 2012 میں خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا ، گزشتہ سماعت پر  چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا تھا کہ ہتک عزت کایہ کیس کب سے زیر التوا ہے ، جس پر خواجہ آصف کے وکیل نے بتایا کہ یہ کیس سال 2012 سے چل رہا ہے ۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے تھے کہ  ہتک عزت کا کیس تو دو ماہ میں نمٹ جانا چاہئے تھا ۔  آج چیف جسٹس نے خواجہ آصف کی درخواست منظور کرتے ہوئے وزیر اعظم کے بیان پر جرح کا حق دیدیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -