حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹر وے ایم تھری کو کھول دیا گیا

حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹر وے ایم تھری کو کھول دیا گیا
حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹر وے ایم تھری کو کھول دیا گیا

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حد نگاہ بہتر ہونے پر لاہور سے ملتان موٹر وے ایم تھری کو  ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ٹو کو لاہور سے کوٹ مومن تک ، ایم تھری کو فیض پور لاہور سے درخانہ تک  اور موٹر وے ایم 11  کو لاہور سے سیالکوٹ  تک بند کیا گیا تھا ۔ 

ایس ایس پی موٹر وے پولیس سید حشمت لودھی کے مطابق  موٹر ویز کو بند رکھنے کا اقدام مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر اٹھایا جاتاہے ، شہری دھند میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں جبکہ گاڑیوں کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹیں لگوائیں ۔ اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں  اور لین کی خلاف ورزی نہ کریں ۔

مزید :

قومی -