مارچ میں دورہ پاکستان کیلئے آسٹریلیا کے ٹاپ کھلاڑیوں نے کیا فیصلہ کیا ہے؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر 

مارچ میں دورہ پاکستان کیلئے آسٹریلیا کے ٹاپ کھلاڑیوں نے کیا فیصلہ کیا ہے؟ ...
مارچ میں دورہ پاکستان کیلئے آسٹریلیا کے ٹاپ کھلاڑیوں نے کیا فیصلہ کیا ہے؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر 

  

 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلیا کے ٹاپ کرکٹرز نے پاکستان آنے کا ارادہ کر لیاہے اور کرکٹرز ایسوسی ایشین کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈگرین برگ نے کہاہے کہ تمام کھلاڑی سیریز میں حصہ لیں گے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم رواں برس مارچ میں پاکستان کا ٹور کرنے کیلیے تیار ہے،یہ اس کا 1998 کے بعد پاک سرزمین کا پہلا دورہ ہوگا، دونوں ہی ممالک کیلیے یہ سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے گزشتہ برس ٹور ختم کرنے سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کو پہنچنے والے نقصان کے اثرات  کو پاکستان کم کرنا چاہتا ہے۔

آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو گرینبرگ نے کہاکہ یہ ایک انتہائی اہم ٹور ہے جس میں ہماری ٹیم کو 3 ٹیسٹ میچز کھیلنا ہیں، میری کھلاڑیوں سے بات ہوئی وہ دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف مختلف کنڈیشنز میں اپنی صلاحیتوں کو آزمانا چاہتے ہیں۔آسٹریلینز ہونے کے ناطے ہماری یہ ڈیوٹی ہے کہ بڑے پیمانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کا سلسلہ جاری رکھنے کو یقینی بنائیں، ہم صرف یہ توقع نہیں کرسکتے کہ دنیا بھر کی ٹیمیں آسٹریلیا کا ہی ٹور کرتی رہیں، نہ ہی ہم اس قسم کی کمٹمنٹ دوسروں سے کرسکتے ہیں۔

مزید :

کھیل -