اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم کی کردار کشی روکنے اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی نا اہلی کی اپیل مستر کردی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم کی کردار کشی روکنے اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم کی کردار کشی روکنے اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی نا اہلی کی اپیل مستر کردی

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم کی کردار کشی روکنے  اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی نا اہلی کی اپیل مسترد کر دی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں رانا شمیم کی کردار کشی روکنے اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی نا اہلی کیلئے دو رکنی بینچ نے سماعت کی ۔ عدالت نے سنگل بینچ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے  اپیل مسترد کر دی ۔ عدالت نے رانا شمیم کی بہو ، پوتے اور پوتی کی انٹرا کورت اپیل بھی خارج کر دی ۔

 دوسری جانب سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیان حلفی کے کیس کی سماعت ہوئی ،  عدالت نے فریقین کو روسٹر پر بلایا اور کہا کہ رانا شمیم جلدی روسٹرم پر آجائیں ، فرد جرم عائد کرنی ہے ۔ رانا شمیم کی جانب سے کہا گیا کہ میں نے دو نئی درخواستیں دائر کر دی ہیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ  پہلے فرد جرم عائد ہو گی ، پھر درخواستیں دیکھیں گے ۔ عدالت حکم دے چکی ہے کہ آج فرد جرم عائد ہو گی ۔

رانا شمیم نے عدالت سے کہا کہ تھوڑی مہلت دے دیں ، میرے وکیل آرہے ہیں ۔ عدالت نے وکیل کے آنے تک کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -