لاہور کے سمن آباد کالج سے اغواء ہونے والی لڑکی کامونکی سے بازیاب 

لاہور کے سمن آباد کالج سے اغواء ہونے والی لڑکی کامونکی سے بازیاب 
لاہور کے سمن آباد کالج سے اغواء ہونے والی لڑکی کامونکی سے بازیاب 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لان ) لاہور کے علاقے سمن آباد کالج کی طالبہ کو کامونکی سے اس کے ماموں زاد سے بازیاب کر الیا گیا ، ملزم کو تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کیا گیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق سمن آباد گرلز کالج سے 22 سالہ طالبہ 18 جنوری کو لا پتہ ہو گئی تھی  ۔  اندراج مقدمہ کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کی ،  لڑکی کو سی سی ٹی وی  فوٹیج  میں کالے رنگ کے لباس میں کالج میں داخل ہوتے  دیکھا گیا ، رجسٹر پر لڑکی کی حاضری بھی موجود تھی  جس کے بعد پولیس نے لڑکی کے موبائل فون کا ڈیٹا چیک کیا ۔

پولیس نے ٹیکنالوجی کے استعمال سے کامونکی میں چھاپہ مار کر لڑکی کو ماموں زاد  سے بازیاب کرا لیا ۔  واضح رہے کہ مغویہ سیکنڈائیر کے امتحانات دینےآئی تھی ۔ مغویہ کی دو سال  کی بیٹی ہے اور شوہر بیرون ملک روزگار کیلئے مقیم ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -