سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کیپٹیل ہل حملے کا ریکارڈ خفیہ رکھنے کی درخواست مسترد

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کیپٹیل ہل حملے کا ریکارڈ خفیہ رکھنے کی درخواست ...
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کیپٹیل ہل حملے کا ریکارڈ خفیہ رکھنے کی درخواست مسترد

  

نیو یارک ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کیپیٹل ہل حملے کا ریکارڈ خفیہ رکھنے کی درخواست مسترد کر دی گئی ۔

سابق امریکی صدر نے گزشتہ برس کیپیٹل ہل حملے سے متعلق کانگریس کمیٹی کی دستاویزات جاری نہ کرنے کی درخواست کی تھی لیکن امریکی سپریم کورٹ نے اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے ۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کیپیٹل حملہ کیس کا ریکارڈ خفیہ رکھنے کیلئے گزشتہ اکتوبر میں مقدمہ دائر کیا تھا ، ٹرمپ نے امریکی پارلیمنٹ کیپیٹل ہل پر حملے کے کیس کی تحقیقات کرنے والی کانگریس کمیٹی کی تحقیقات کو بھی چیلنج کیا تھا۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات ہارنے پر حامیوں سمیت امریکی پارلیمنٹ کی عمار ت پر حملہ کیا تھا ۔

مزید :

بین الاقوامی -