سری لنکن شہری کا قتل ، 7 مرکزی ملزمان نے اعتراف کر لیا ،پریانتھا کمارا کو کس طرح قتل کیا گیا ؟ افسوسنا ک انکشاف

سری لنکن شہری کا قتل ، 7 مرکزی ملزمان نے اعتراف کر لیا ،پریانتھا کمارا کو کس ...
سری لنکن شہری کا قتل ، 7 مرکزی ملزمان نے اعتراف کر لیا ،پریانتھا کمارا کو کس طرح قتل کیا گیا ؟ افسوسنا ک انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )سیالکوٹ میں قتل ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، سات مرکزی ملزمان کے کردار کا تعین کر لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ ملزم عمران اور حمیر نے پریانتھا کمارا پر قینچی سے وار کیئے اور حملے میں استعمال کی گئیں دونوں قینچیاں بھی برآمد کر لی گئیں ہیں ۔ملزم تیمور نے اینٹ سے وار کیا جبکہ ملزم علی اصغر نے لاش کو آگ لگائی ۔پولیس کے مطابق ملزم شہریار اور بلال نے بیرونی دروازہ توڑ کر ہجوم کو اندر بلایا ، ملزم عبدالصبور نے فیکٹری ورکرز کو حملے کیلئے اکسایا۔ پولیس کا کہناہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش اپنے جرم اور کرداروں کا اعتراف کر لیاہے ۔

یاد رہے کہ سری لنکن شہری کے اہل خانہ کے اکاونٹ میں پاکستانی کاروباری کمیونٹی کی جانب سے ایک لاکھ ڈالر اور پہلی تنخواہ جمع کروا دی گئی ہے ، سری لنکن شہری کے خاندان کو مسلسل دس سال تک تنخواہ باقاعدگی سے ملتی رہے گی۔ امداد کی رقم جاری کرنے پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بزنس کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا گیا تھا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -