موٹروے اینڈ ہائی ویز پر بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے  جاری، تمام سیکٹر کمانڈرز کو متعلقہ ایریاز کا وزٹ کرنے کی ہدایت

موٹروے اینڈ ہائی ویز پر بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے  جاری، تمام سیکٹر کمانڈرز ...
موٹروے اینڈ ہائی ویز پر بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے  جاری، تمام سیکٹر کمانڈرز کو متعلقہ ایریاز کا وزٹ کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)موٹر وے اور ہائی ویز پربارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے  جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل زون کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی محمد سلیم نے اس حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام سیکٹر کمانڈرزمتعلقہ ایریاز کا وزٹ کریں  اور بیٹ کمانڈرز اوربیٹ افسران بھی شہریوں کی مدد کے لیےشاہراہوں پر موجود رہیں۔

ڈی آئی جی محمد سلیم نے کہا کہ شہری بارش اور دھند میں محتاط ڈرائیونگ کریں اور موٹروے پولیس کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی کال پر فوری ریسپانڈ کیا جائے۔ ترجمان موٹروے پولیس این فائیو سنٹرل زون نے کہا ہے کہ شہری مدد کی صورت میں موٹروے ہمسفر ایپ، ٹریول ایڈوائزری یا ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کرسکتے ہیں۔