پشاور یونیورسٹی کے ملازمین سے ڈائریکٹر کے ذاتی کام لیے جانے کا انکشاف، ویڈیو وائرل ہونے پر گورنر خیبرپختونخوا حرکت میں آگئے

پشاور یونیورسٹی کے ملازمین سے ڈائریکٹر کے ذاتی کام لیے جانے کا انکشاف، ...
 پشاور یونیورسٹی کے ملازمین سے ڈائریکٹر کے ذاتی کام لیے جانے کا انکشاف، ویڈیو وائرل ہونے پر گورنر خیبرپختونخوا حرکت میں آگئے
سورس: Twitter/@ShahFarman_PTI

  

پشاور (ویب ڈیسک) صوبۂ خیبر پختون خوا کے گورنر شاہ فرمان نے پشاور یونیورسٹی کے کلاس فور ملازمین سے ڈائریکٹر کے ذاتی کام لینے کے واقعے کا نوٹس لے لیا،  ملازمین سے ذاتی کام لینے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی،ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپیکشن ٹیم کو معاملے کی انکوائری کرانے کا حکم دے دیا۔

انہوں نے انسپیکشن ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ واقعے کی 14 دن میں انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔واضح رہے کہ دفتری اوقات میں ڈائریکٹر کے گھر یونیورسٹی ملازمین کے تعمیراتی کام کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -