مری کو ضلع کا درجہ کب دیا جائے گا ؟ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حکم جاری کر دیا 

مری کو ضلع کا درجہ کب دیا جائے گا ؟ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حکم جاری کر ...
مری کو ضلع کا درجہ کب دیا جائے گا ؟ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حکم جاری کر دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری کو ضلع کا درجہ دینے کی منظوری دے دی ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سانحہ مری کی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں مختلف اقدامات کا حکم دیا ہے ۔تحقیقاتی ٹیم نے آئندہ حادثات سے بچنے کیلئے وزیر اعلیٰ کو سفارشات پیش کی تھیں۔ 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مری میں محکمہ موسمیات کے دفتر کے قیام اور بلدیاتی انتخابات کے بعد مری کو آئندہ مالی سال میں باضابطہ ضلع کا درجہ دینے کی منظوری دے دی، یاد رہے کہ مری کو ’ کوہسار‘ ضلع کا نام دینے کی تجویز دی گئی تھی۔صوبائی حکومت نے مری سے کئی پولیس افسروں کے تبادلے بھی کر دیئے اور اے ایس پی ٹیکسلا محمد وقاص خان کو ایس ڈی پی اومری کااضافی چارج دے دیاگیا۔

واضح رہے کہ مری میں حالیہ برفانی طوفان میں 20 سے زائد شہریوں کی گاڑیوں میں اموات کے بعد پنجاب حکومت نے مری کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

قومی -