بینک اکائونٹس منجمد لیکن گلوکارہ آئمہ بیگ ایف بی آر کے متحرک ہونے سے پہلے کتنی رقم نکلوانے میں کامیاب ہوگئی؟ بڑی خبر

بینک اکائونٹس منجمد لیکن گلوکارہ آئمہ بیگ ایف بی آر کے متحرک ہونے سے پہلے ...
بینک اکائونٹس منجمد لیکن گلوکارہ آئمہ بیگ ایف بی آر کے متحرک ہونے سے پہلے کتنی رقم نکلوانے میں کامیاب ہوگئی؟ بڑی خبر

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)  فیڈرل بورڈ آف ریوینو ( ایف بی آر) نے پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بینک اکاؤنٹ  ٹیکس نہ دینے کی وجہ سے فریز کر دیے  تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ متعلقہ اداروں کے حرکت میں آنے سے قبل ہی گلوکارہ بینک اکائونٹ سے 25 ملین روپے کی رقم نکلوانے میں بھی کامیاب ہوگئی۔

 ڈیلی پاکستان گلوبل  کے مطابق  گلوکارہ نے سال 2018ء سے 2020 ء تک اپنے ٹیکس ادا نہیں کیے اور ان کے ذمے اب 85ملین انکم ٹیکس ادا کرنا ہے۔اب  ”ایف بی آر“  گلوکارہ کی گاڑیاں ضبط کرنے کے معاملے پر غور کر رہی ہے۔واضح رہے کہ گلوکارہ کو 14جنوری کو ادارے کی طرف سے نوٹس وصول ہوا تھا۔

اگر کام کی بات کی جائے تو گلوکارہ آئمہ بیگ ان دنوں گلوکار عاطف اسلم کے ساتھ پاکستان سپر لیگ میں قومی ترانہ گانے والی ہیں۔  

مزید :

تفریح -