ایف بی آر نے معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کو زور دار جھٹکا دیدیا 

ایف بی آر نے معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کو زور دار جھٹکا دیدیا 
ایف بی آر نے معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کو زور دار جھٹکا دیدیا 

  

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ گلوکارہ انکم ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کی ساڑھے 8 کروڑ کی نادہندہ ہیں تاہم ایف بی آر کو آئمہ بیگ کے بینک اکاؤ نٹس سے ریکوری نہ ہو سکی ہے۔آئمہ بیگ نے اپنے بینک اکاؤنٹس سے اڑھائی کروڑ روپے سے زائد رقم نکلوا کر اکاؤنٹس خالی کردیے ہیں۔

ایف بی آر نے آئمہ بیگ کی گاڑیاں ضبط کرنے کے لیے  کارروائی شروع کررکھی ہے۔خیال رہے کہ  کچھ روز قبل  ایف بی آر نے انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر   آئمہ بیگ کو نوٹس جاری کیا تھا، ایف بی آر کے مطابق آئمہ نے 2018،2019اور 2020 کا انکم ٹیکس جمع نہیں کروایا۔

مزید :

تفریح -