نئی انار کلی میں دھماکہ ، تین افراد جاں بحق ،26زخمی

نئی انار کلی میں دھماکہ ، تین افراد جاں بحق ،26زخمی
نئی انار کلی میں دھماکہ ، تین افراد جاں بحق ،26زخمی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لوہاری گیٹ کے قریب دھماکے میں بچے سمیت  تین افراد جاں بحق اور  26 زخمی ہوگئے۔جیو نیوز کے مطابق لاہور کےعلاقے لوہاری گیٹ پر دکانوں کے قریب دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے سے متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور قریب کھڑی موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

 ایکسپریس کے مطابق دھماکہ بینک کے نیچے  ایک دکان میں  ہوا  جس کے نتیجے میں دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے  ، دنیا نیوز کا کہنا ہے کہ پان منڈی کے قریب ہونیوالہ دھماکہ ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، فارنزک  دھماکے میں ڈیڑھ کلو  بارودی مواد استعمال کیا گیا، پولیس کا کہنا ہےکہ پلانٹڈ مواد سے دھماکہ کیا گیاجس کے نتیجے میں گڑھا پڑگیا۔

امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ادھر وزیراعظم عمران خان نے لاہور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -اہم خبریں -