کراچی کی بندرگاہ پر کنٹینرز سے لدا ہوا ایک اور جہاز پھنس گیا ، کیا خرابی آئی تھی ؟ جانئے 

کراچی کی بندرگاہ پر کنٹینرز سے لدا ہوا ایک اور جہاز پھنس گیا ، کیا خرابی آئی ...
کراچی کی بندرگاہ پر کنٹینرز سے لدا ہوا ایک اور جہاز پھنس گیا ، کیا خرابی آئی تھی ؟ جانئے 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کی بندر گاہ پر کنٹینرز سے بھرا ہوا بحری جہاز پورٹ کے چینل میں پھنس گیاجسے نکالنے کا کام شروع کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق لائبیریا رجسٹرڈ جہاز سٹیئرنگ وہیل خراب ہونے کی وجہ سے چینل میں پھنسا۔بحری جہاز کو نکالنے کے لیے کے پی ٹی کے 3 ٹگس مصروف عمل ہیں تاہم پہلی کوشش ناکام رہی ، اب شام کو جہاز کو نکالنے کی دوبارہ کوشش کی جائے گی ، امید ہے جلد کامیابی مل جائے گی۔ذرائع کے مطابق مال بردار بحری جہاز کے کپتان نے اسٹیئرنگ وہیل خراب ہونے پر کے پی ٹی سے مدد طلب کی تھی، اس سلسلے میں کے پی ٹی کے پائلٹ بوٹ جہاز کی رہنمائی کر رہے ہیں۔

مزید :

قومی -