آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کورونا فنڈز میں  40 ارب روپے کی بے قاعدگیوں کی نشاندہی ہوئی ، مریم اورنگزیب 

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کورونا فنڈز میں  40 ارب روپے کی بے قاعدگیوں کی نشاندہی ...
آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کورونا فنڈز میں  40 ارب روپے کی بے قاعدگیوں کی نشاندہی ہوئی ، مریم اورنگزیب 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ  کورونا سے متعلق فنڈز کا حکومت نے ریکارڈ فراہم نہیں کیا، آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں  کورونافنڈمیں 40ارب کی بےقاعدگیوں کی نشاندہی  کی گئی ہے ۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ  آڈیٹرجنرل کورونا ویکسین سے متعلق ریکارڈمانگتےرہےلیکن حکومت نےنہیں دیا، آڈیٹرجنرل کی رپورٹ کوپبلک نہیں کیاگیانہ جواب آیا، خیبرپختونخواکےکورونافنڈمیں 1.38ارب کی بےقاعدگیاں سامنےآئیں ،یہ رپورٹ آڈیٹرجنرل نےدی مسلم لیگ(ن)نےنہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار کا حساب نہیں دے پا رہی جبکہ ن لیگ نے چار دہائیوں اور چار نسلوں کا حساب دیا ہے ،   یہ ہماری میٹرو بسوں کو جنگلہ بس کہتے تھے جبکہ ان کی اپنی بسیں پشاور میں بی آر ٹی چلتی کم اور جلتی زیادہ ہیں جب جلنے کے واقعات کی انکوائری کی کوشش کی گئی تو انہوں نے عدالتوں سے سٹے آرڈر لے لیا کہ ہمیں نہیں تحقیقات کرانی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -