آسٹریلین اوپن ٹینس ، اعصام الحق اور الیگزینڈر نیڈووایسوف نے فرانس کی جوڑی کو شکست دیدی
میلبورن (ڈیلی پٌاکستان آن لائن) آسٹریلین اوپن ٹینس کے ڈبلز کے مقابلوں میں اعصام الحق نے شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنے ساتھی الیگزینڈر نیڈووایسوف کے ہمراہ فرانس کی جوڑی کو پہلے راؤنڈ میں شکست دیدی۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے اپنے قازقستان کے ساتھی الیگزینڈر نیڈووایسوف کے ہمراہ فرانس کی جوڑی کو پہلے راؤنڈ میں شکست دیکر آسٹریلین اوپن ٹینس کے مینز ڈبل مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کرلی۔
اعصام الحق اور الیگزینڈر نیڈووایسوف نے پہلا سیٹ 6-7 سے جیتا جبکہ دوسرا سیٹ زبردست مقابلے کے بعد ڈرائی ہو گیا۔