آئی سی سی نے ون ڈے انٹر نیشنل ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کر دیا ، بابر اعظم کپتان مقرر

آئی سی سی نے ون ڈے انٹر نیشنل ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کر دیا ، بابر اعظم کپتان ...
آئی سی سی نے ون ڈے انٹر نیشنل ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کر دیا ، بابر اعظم کپتان مقرر

  

دبئی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹر نیشنل کرکٹ کاؤنسل ( آئی سی سی ) نے ون ڈے  انٹرنیشنل ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کر دیا  جس میں بابر اعظم کو کپتان مقرر کیا گیا۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹیم آف دی ائیر میں کسی بھارتی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا ۔  جبکہ کپتان بابر اعظم کے ساتھ پاکستان کی طرف سے فخر زمان بھی ٹیم میں شامل ہیں ۔

آئی سی سی کی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم آف دی ائیر  میں پاؤل سٹرلنگ ، جینمن میلان ، بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان ، وینڈر ڈیوسن ، شکیب الحسن ، مشفیق الرحیم (وکٹ کیپر)  واننڈو ہسارنگا ، مستفیض الرحمان  ، سیمی سنگھ ، دشمانتھا کمیرا شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی کی جانب سے ٹی 20 ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کیا گیا تھا جس کا کپتان بھی بابر اعظم کو مقرر کیا گیا تھا ۔ بابر اعظم کے ساتھ محمد رضوان بھی ٹی 20 ٹیم آف دی ائیر میں شامل تھے ۔  اس ٹیم میں بھی بھارت کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں تھا۔

مزید :

کھیل -