ننھے طلبہ کو بھاری بھرکم بستوں سے آزادی مل گئی ، کتب فری پروگرام متعارف کر دیا گیا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد کے ننھے طلبہ کو بھاری بھرکم بستوں سے آزادی مل گئی ، وفاقی وزارت تعلیم نے پرائمری تک طلبہ کیلئے کتب فری پروگرام متعارف کر ادیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے زیر اہتمام کتب فری پروگرام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا ، تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم وجیہہ قمر نے بتایا کہ پروگرام کا مقصد طلبہ کی ذہنی اور جسمانی مشکلات کا خاتمہ ہے ، پروگرام کے تحت کتب کا ایک سیٹ سکول اور ایک گھر میں رکھا جائے گا تا کہ طلبہ سکول اور گھر میں کتب بینی کر سکیں لیکن بستے کے بوجھ سے آزادی مل جائے ۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ پروگرام صرف اسلام آباد تک ہی نہیں کوشش کر کے دیہی علاقوں تک بھی پہنچایا جائے گا ۔
بکس فری پروگرام کو نئے تعلیم سال کے آغاز پر لاگو کیا جائے گا۔