راولپنڈی ٹریفک پولیس نے متوقع برفباری کے پیش نظر خیبرپختونخوا جانے کیلئے متبادل روٹ پلان تیار کرلیا

راولپنڈی ٹریفک پولیس نے متوقع برفباری کے پیش نظر خیبرپختونخوا جانے کیلئے ...
راولپنڈی ٹریفک پولیس نے متوقع برفباری کے پیش نظر خیبرپختونخوا جانے کیلئے متبادل روٹ پلان تیار کرلیا

  

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی ٹریفک پولیس نے متوقع برفباری کے پیش نظرخیبرپختونخوا کے لئے  متبادل روٹ پلان تیار کر لیا ۔

ترجمان راولپنڈی ٹریفک پولیس کے مطابق برفباری کے دوران براستہ مری خیبر پختونخوا جانے والی گاڑیاں متبادل روٹ ٹیکسلا سے ایبٹ آباد روڈ کا استعمال کریں۔ برفباری کے دوران صرف ایمرجنسی گاڑیوں کو براستہ ہائی وے خیبر پختونخوا جانے کی اجازت دی جائے گی،

متوقع برفباری کے پیش نظر مری کے تمام داخلی راستوں پر شہریوں کو آگاہی پمفلٹ اور بریفنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے 

براستہ ہائی وے کلڈنہ سے خیبر پختونخوا جانے والی گاڑیاں برفباری کے دوران متبادل روٹ کا استعمال کریں،برفباری اور سلیپری روڈ کے پیش نظر شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک کو متبادل روٹ پر منتقل کیا جائے گا،

اے ایس پی وقاص خان نے ہدایات جاری کیں کہ سیاح برفباری کے دوران مری آنے سے قبل موسم کی شدت اور رش کو مدنظر رکھیں، مری آنے سے قبل اضافی گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاءہمراہ رکھیں، دوران برفباری گاڑی کے ٹائروں پر چین کا استعمال کریں،  گاڑی میں ہیٹر چلانے کی صورت میں گاڑی کے شیشوں کو مکمل طور پر بند نہ کریں تا کہ کاربن مونو آکسائیڈ پیدا نہ ہو۔

ڈی ایس پی ٹریفک عبدالمجید نے شہریوں  سے اپیل کی کہ دوران ڈ رائیونگ صبر اور تحمل کا مظاہرہ کریں اور ڈبل لائن بنانے سے گریز کریں، ٹریفک کے تسلسل کو برقرار رکھنے کےلئے گاڑی کو مناسب جگہ پر پارک کریں۔

ترجمان ٹریفک پولیس راولپنڈی کے مطابق سیاح کسی قسم کی ایمرجنسی کیصورت میں ایمرجنسی نمبر 926920-51 اور  03097770598 پر رابطہ کریں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -