لاہور بم دھماکے کی تہلکہ خیز ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش ، کتنا بارودی مواد استعمال ہوا ؟تفصیلات سامنے آ گئیں 

لاہور بم دھماکے کی تہلکہ خیز ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش ، کتنا بارودی ...
لاہور بم دھماکے کی تہلکہ خیز ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش ، کتنا بارودی مواد استعمال ہوا ؟تفصیلات سامنے آ گئیں 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لوہاری چوک میں ہونے والے بم دھماکے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کردی گئی ،ابتدائی تحقیقات کے مطابق پلانٹڈ ڈیوائس سے دھماکا کیا گیا، دھماکے میں خطرناک ڈیڑھ کلو باروودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔

ابتدائی رپورٹ کےمطابق دھماکےمیں عمارت اور آٹھ موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا، 29 افراد زخمی اور دو افراد جاں بحق ہوئے۔جاں بحق ہونے والوں میں رمضان اورابصار شامل ہیں، دھماکہ ایک بجکر40منٹ پر ہوا،ایک بجکر44منٹ پرنامعلوم شخص کی کال آئی کہ نیوانارکلی میں دھماکہ ہوا۔رپورٹ کےمطابق اطلاع ملتےہی لاہورپولیس سمیت انتظامیہ فوری پہنچے  ۔ پولیس، فرانزک ایجنسیوں، حساس ادارے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔بارودی موادکس میں نصب تھا،اس حوالےسےسی سی ٹی وی کیمروں سےمدد لی جارہی ہیں،زخمیوں کوبہترین طبی امداددی جارہی ہے۔دھماکے کےفوری بعدلاہورکےتمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی اورزخمیوں کو طبی امداددی جارہی ہیں،بعض مشکوک افراد کو گرفتارکیاگیاجن سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -