دھماکہ خیز مواد میں بیلٹ اور چھروں کا استعمال کیا گیا،کمشنر لاہور کا انکشاف

دھماکہ خیز مواد میں بیلٹ اور چھروں کا استعمال کیا گیا،کمشنر لاہور کا انکشاف
دھماکہ خیز مواد میں بیلٹ اور چھروں کا استعمال کیا گیا،کمشنر لاہور کا انکشاف

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کمشنر لاہور کیپٹن(ر)محمدعثمان نےکہاہےکہ شہر میں کسی قسم کے سیکیورٹی خدشات نہیں تھے،انارکلی بازار میں بم دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،ابتدائی رپورٹ کے مطابق بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا اور دھماکہ خیز مواد میں بیلٹ اور چھروں کا استعمال کیا گیا ،مزید تفصیلات فرانزک کے بعد سامنے آئیں گی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ تمام ادارے اپنی رپورٹ مرتب کر رہے ہیں ،دھماکے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد کی حالت تشویش ناک ہے ،ہسپتال میں مریضوں کی اچھے طریقے سے دیکھ بھال کی جا رہی ہے ،زخمیوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں جن کا علاج جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ فرانزک کے بعد تمام تفصیلات سامنے آ جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد دی جا رہی ہے، آپ سب سے اپیل ہے کہ زخمیوں کی صحت اور سلامتی کی دعا کریں  ۔ 

دوسری طرف ڈپٹی انسپکٹر جنرل(ڈی آئی جی) آپریشنز لاہورڈاکٹر محمد عابد خان نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیکنگ کے عمل کو مزید سخت کیا جائے، ڈویژنل ایس پیز سیکیورٹی انتظامات کو خود چیک کریں اور شہریوں کی حفاظت کیلئے تمام ایس ایچ اوز، چوکی انچارجز بھی فیلڈ میں رہیں اور نگرانی خود کریں،افسران شہر بھر کی مارکیٹوں،بازاروں اور حساس مقامات کی بھرپور سیکیورٹی کےلئےہرممکن اقدامات کریں،تما م پولیس افسران و جوان الرٹ رہیں جبکہ میں خود معاملات کو مانیٹر کروں گا،پولیس افسران  اور  اہلکار مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور گاڑیوں کی چیکنگ یقینی بنائیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -