چوہدری پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرا دی ،اہم رہنما ق لیگ میں شامل

چوہدری پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرا دی ،اہم رہنما ق لیگ میں شامل
چوہدری پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرا دی ،اہم رہنما ق لیگ میں شامل

  

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے مسلسل چار مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے والے مہر محمد نواز خان بھروانہ اور مہر علی نواز بھروانہ نے ملاقات کی اور  پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)چھوڑ کر ساتھیوں سمیت  مسلم لیگ  ق میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

چودھری پرویزالٰہی نے مہر محمد نواز خان بھروانہ کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتےہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ  ق کی قیادت اپنے سیاسی ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلتی ہے، نئے ساتھیوں کو سیاسی عمل میں اہم ذمہ داریاں دی جائیں گی۔ چودھری پرویزالٰہی نےکہاکہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ق بھرپور اندازسےمیدان میں اترے گی،بلدیاتی ادارے عوام کے نچلی سطح پر مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، حکومت اور اپوزیشن کو عوامی مسائل سے متعلقہ ایشوز پر ٹھوس تجاویز سامنے لا کر عمل کرنا چاہئے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -