بالآخر مقامی سطح پر اسمبل ہونے والی پہلی پروٹان ایکس 70 متعارف کرادی گئی

بالآخر مقامی سطح پر اسمبل ہونے والی پہلی پروٹان ایکس 70 متعارف کرادی گئی
بالآخر مقامی سطح پر اسمبل ہونے والی پہلی پروٹان ایکس 70 متعارف کرادی گئی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) الحاج آٹوموٹیو (پروٹان پاکستان)کی طرف سے بالآخر مقامی سطح پر اسمبل ہونے والی پہلی پروٹان ایکس 70متعارف کرا دی گئی ہے جو بہت جلد کمپنی کی ڈیلرشپس پر کسٹمرز کے لیے دستیاب ہو گی۔ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق ایکس 70کے اس وقت دو ماڈلز تیار کیے جا رہے ہیں۔ ان میں سے ایک ایگزیکٹو آل وہیل ڈرائیو (AWD)ہے، جس کی قیمت 45لاکھ 90ہزار روپے ہے جبکہ دوسرا ماڈل پریمیم فرنٹ وہیل ڈرائیو (FWD)ہے جس کی قیمت 48لاکھ 90ہزار روپے ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان دونوں ماڈلز میں 1.5لٹر ٹربو چارجڈ 3سلنڈر پٹرول انجن دیا گیا ہے جو 176ہارس پاور اور 255این ایم ٹارک پیدا کرتا ہے۔ دونوں گاڑیوں میں 7سپیڈ ڈی سی ٹی آٹومیٹک ٹرانسمیشن مہیا کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ اس گاڑی میں فل فلیج ایل سی ڈی سکرین، سٹیئرنگ وہیل کنٹرولز، پُش سٹارٹ، پاور فولڈنگ مررز، ڈے نائٹ ریئر ویو مرر، پاور ڈرائیو ایڈجسٹ ایبل اور وینٹی لیٹڈ فرنٹ سیٹوں جیسے لگژری فیچرز دیئے گئے ہیں۔ 

مزید :

بزنس -