لیڈی ڈاکٹر اور پاک فوج کا افسر بن کر لوگوں کو لوٹنے والا گروہ آزاد کشمیر سے پکڑا گیا

لیڈی ڈاکٹر اور پاک فوج کا افسر بن کر لوگوں کو لوٹنے والا گروہ آزاد کشمیر سے ...
لیڈی ڈاکٹر اور پاک فوج کا افسر بن کر لوگوں کو لوٹنے والا گروہ آزاد کشمیر سے پکڑا گیا

  

مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر میں جعلسازی کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے والے ایک نوسرباز گینگ کے تین ملزمان پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق پولیس نے اس تین رکنی گینگ کو ضلع ہٹیاں بالا کے لائن آف کنٹرول پر واقع گاﺅں چکوٹھی کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا۔ تین ملزمان میں دو مرد اور ایک خاتون شامل ہے۔ 

عبدالحمید قریشی ولد عبدالمجید قریشی نامی ایک ملزم خود کو پاک فوج کا کرنل بتا کر لوگوں سے پیسے لوٹتا تھا جبکہ ملزمہ ماریہ شفیق خود کو لیڈی ڈاکٹر بتا کر نوسربازی کرتی تھی۔ تیسرے ملزم کی شناخت محسن خان عباسی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان اب تک متعدد شہریوں کو لوٹ چکے تھے۔ اس جعلی کرنل نے گزشتہ دنوں عامر نامی ایک شخص سے 25ہزار روپے لوٹے تھے جس نے پولیس کو رپورٹ کر دی اور پولیس نے ملزم کا فون نمبر ٹریس کرکے گینگ کے تینوں ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -