اگر آپ کسی دوست کا واٹس ایپ سٹیٹس دیکھنا چاہتے ہیں اور یہ بھی کہ اسے پتہ نہ چلے تو یہ ایک کام کریں

اگر آپ کسی دوست کا واٹس ایپ سٹیٹس دیکھنا چاہتے ہیں اور یہ بھی کہ اسے پتہ نہ ...
اگر آپ کسی دوست کا واٹس ایپ سٹیٹس دیکھنا چاہتے ہیں اور یہ بھی کہ اسے پتہ نہ چلے تو یہ ایک کام کریں

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)واٹس ایپ کی ایپلی کیشن میں کئی ایسے مفید فیچرز موجود ہیں، جن سے اکثر صارفین آگاہ نہیں ہوتے۔ ایسا ہی ایک فیچر ہے جس کے ذریعے آپ خفیہ رہ کر کسی دوست کا واٹس ایپ سٹیٹس دیکھ سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق اگر آپ اپنے دوست کا واٹس ایپ سٹیٹس دیکھنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اسے پتا بھی نہ چلے تو سب سے پہلے اپنے فون میں واٹس ایپ کو ’اپ ڈیٹ ‘ کریں اور پھر اینڈرائیڈ فون یا آئی فون میں اپنی واٹس ایپ ایپلی کیشن کو کھولیں۔

ایپلی کیشن میں سیٹنگز یا کنفیگر میں جا کر اکاﺅنٹنگ اینڈ پرائیویسی کے آپشن میں جائیں اور ’ریڈ کنفرمیشنز‘ (Read Confirmations)کے آپشن کو ’ڈس ایبل‘ کر دیں۔ اب آپ جس شخص کا سٹیٹس بھی دیکھیں گے، اسے پتا نہیں چلے گا تاہم یہ کام کرنے سے آپ چیٹنگ میں ڈبل بلیو ٹکس بھی نہیں دیکھ سکیں گے جن سے پتا چلتا ہے کہ صارف نے آپ کا میسج پڑھ لیا ہے۔ 

اگر آپ ان بلیو ٹکس کو واپس لانے کے لیے دوبارہ ریڈ کنفرمیشنز کو ’ان ایبل‘ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو سٹیٹس دیکھنے کے بعد 24گھنٹے انتظار کرنا ہو گا۔ اگر آپ 24گھنٹے سے پہلے اس آپشن کو ’ان ایبل‘ کر دیں گے تو جس کا سٹیٹس آپ نے دیکھا ہے اسے علم ہو جائے گا کہ آپ اس کا سٹیٹس دیکھ چکے ہیں۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -