خاتون نے اپنے شوہر کو غیر عورتوں کی تصاویر دیکھتے پکڑلیا، طریقہ ایسا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

خاتون نے اپنے شوہر کو غیر عورتوں کی تصاویر دیکھتے پکڑلیا، طریقہ ایسا کہ کوئی ...
خاتون نے اپنے شوہر کو غیر عورتوں کی تصاویر دیکھتے پکڑلیا، طریقہ ایسا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا
سورس: TikTok

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک خاتون نے اپنے شوہر کو فون پر غیرعورتوں کی تصاویر دیکھتے پکڑ لیا اور وہ بھی ایسے طریقے سے کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ دی سن کے مطابق اس خاتون نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر بتایا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے سامنے بیٹھی تھی جب وہ اپنے فون میں مگن تھا۔ اس دوران اس نے سیاہ چشمہ پہن رکھا تھا اور اسے معلوم نہیں تھا کہ اس کے فون کا عکس اس کے چشمے میں نظر آ رہا ہے۔

خاتون بتاتی ہے کہ اس کے چشمے کے ذریعے میں اس کے فون میں دیکھ رہی تھی کہ وہ انٹرنیٹ پر خواتین کی تصاویر دیکھ رہا تھا اور اس کا انہماک بتا رہا تھا کہ وہ ان خواتین میں کتنی دلچسپی لے رہا ہے۔ خاتون کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جسے اب تک 8لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور صارفین کی طرف سے اسے متنبہ کیا جا رہا ہے کہ اسے اپنے شوہر کی اس حرکت پر خاموش نہیں رہنا چاہیے بلکہ معلوم کرنا چاہیے کہ وہ کہیں اس کے ساتھ بے وفائی تو نہیں کر رہا، کیونکہ جس طرح وہ خواتین کی تصاویر کو دیکھ رہا ہے،غالب امکان ہے کہ وہ بے وفائی بھی کر رہا ہو گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -