فحش فلم انڈسٹری کی سب سے دراز قد اداکارہ نے شریک حیات سے متعلق اپنی پسند بتادی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فحش فلم انڈسٹری کی سب سے دراز قد اداکارہ راکی ایمرسن نے شریک حیات کے متعلق ایسی پسند بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔ڈیلی سٹار کے مطابق 6فٹ 3انچ قد کی مالک راکی ایمرسن کا کہنا ہے کہ وہ دراز قامت مردوں کو دیکھ کر ہی خوفزدہ ہو جاتی ہے اور پارٹنر کے طور پر چھوٹے قد اور درمیانے جسم کے مالک مردوں کو ترجیح دیتی ہے۔
فحش فلموں کی ڈائریکٹر ہولی رینڈل سے پوڈکاسٹ ’ان فلٹرڈ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ایمرسن کا کہنا تھا کہ ”فحش فلم انڈسٹری میں جب وہ آئی تھی تو اس کے قد کی وجہ سے اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ تب اس کے قد کو انڈسٹری میں ایک عیب کے طور پر دیکھا گیا لیکن اب یہی اس کی خوبی بن چکا ہے۔ “
اپنے ڈیٹنگ رجحان کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایمرسن نے کہا کہ ”میں خود سے زیادہ قد والے مردوں کو دیکھ کر ہی خوفزدہ ہو جاتی ہوں۔ مجھے ان میں کوئی کشش محسوس نہیں ہوتی۔ میرے بوائے فرینڈ کا قد 6فٹ ہے ۔ اس سے زیادہ قد کے مرد کو میں اپنا پارٹنر کبھی نہیں بناﺅں گی۔“