'کالعدم ٹی ٹی پی سے سیز فائر ختم ہو چکا، پانچ شہروں سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کیا ہوا ہے ، لاہور دھماکے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ کا تشویشناک بیان

'کالعدم ٹی ٹی پی سے سیز فائر ختم ہو چکا، پانچ شہروں سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کیا ...
'کالعدم ٹی ٹی پی سے سیز فائر ختم ہو چکا، پانچ شہروں سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کیا ہوا ہے ، لاہور دھماکے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ کا تشویشناک بیان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدکا کہنا ہےکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے سیز فائر ختم ہوچکا ہے، پانچ شہروں سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کیا ہوا ہے۔

 لاہور دھماکےکے حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ تحقیقات جاری ہیں کہ لاہور دھماکے میں کون ملوث ہے۔ شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ  کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے سیزفائر ختم ہوچکا ہے، پانچ شہروں سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کیا ہواہے۔خیال رہے کہ لاہور کے علاقے لوہاری گیٹ کے قریب دھماکے میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے۔

مزید :

قومی -