آئی جی پنجاب نے 5 ڈی پی اوز کے تقرر و تبادلے کردئیے

آئی جی پنجاب نے 5 ڈی پی اوز کے تقرر و تبادلے کردئیے
آئی جی پنجاب نے 5 ڈی پی اوز کے تقرر و تبادلے کردئیے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسپکٹر جنرل (آئی جی ) پنجاب پولیس راؤ سردار علی خان نے پانچ ڈسڑکٹ پولیس آفیسرز(ڈی پی اوز) کے تقرر و تبادلے کردئیے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ عمر سعید ملک کو سینٹرل پولیس آفس،ڈی پی او مظفر گڑھ محمد حسن اقبال کو ڈی پی او سیالکوٹ تعینات کردیا گیا ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان فراز احمد کو ڈی پی او مظفر گڑھ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی کو اے آئی جی ڈویلپمنٹ جبکہ اے آئی جی ڈویلپمنٹ محمد طارق عزیز کو ڈی پی او وہاڑی تعینات کیا گیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -