انارکلی دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

انارکلی دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا
انارکلی دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انارکلی کے علاقہ پان منڈی میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمہ انسپکٹر عابد بیگ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔مقدمہ میں7ATA، 3/4 ایکسپلوزو ایکٹ، 302، 324، 120B،اور دفعہ 109شامل کی گئی ہے ۔ مقدمےکے مطابق جائےوقوعہ سے تفتیشی ٹیموں کو بال بیرنگ اور دیگر مواد ملا۔ تخریب کاری کے دوران آگ لگنے سے موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان جل کر تباہ ہوگیا۔ مقدمے میں 3 نامعلوم  دہشتگردوں کا ذکرکیاگیاہے۔ دہشتگردی کی کارروائی کےلیے IED مواد استعمال کیاگیا۔ دھماکہ خیز مواد رکھنےکےلیے دہشتگرد موٹر سائیکل پرآئے۔

انارکلی دھماکے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 29 زخمی ہوئے تھے۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک نو سال کا بچہ بھی شامل ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -