دکاندار نے بھکارن پر گرم گھی پھینک دیا 

دکاندار نے بھکارن پر گرم گھی پھینک دیا 
دکاندار نے بھکارن پر گرم گھی پھینک دیا 

  

بہاول نگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیا۔تفصیل کے مطابق بہاولنگر میں دکاندار نے بھیک مانگنے والی خاتون پر گرم گھی پھینک دیا جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا لیکن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا جبکہ بھکارن کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا  ۔پولیس کے مطابق گرم گھی سے لڑکی کا چہرہ اور گردن سمیت 40 فیصد جسم جھلس گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظفربزدار کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا اور اسے قریبی علاقے سے ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -