کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے اسلام آباد یونائیٹڈ میں آکر کیسا محسوس ہو رہا ہے ? اعظم خان نے بتا دیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے اسلام آباد یونائیٹڈ میں آکر کیسا محسوس ہو رہا ہے ? ...
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے اسلام آباد یونائیٹڈ میں آکر کیسا محسوس ہو رہا ہے ? اعظم خان نے بتا دیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد یونائٹیڈ کے کھلاڑی اعظم خان نے کہا ہے کہ  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے اسلام آباد یونائٹیڈ آنے کے بعد وہ پریشر سے آزاد ہوگئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں والد بطور کوچ ڈگ آؤٹ میں ہوتے تھے جس کی وجہ سے وہ دباؤ میں ہوتے تھے ،کیوں کہ والد کی موجودگی کی بنیاد پر لوگ انہیں پرچی پرچی کا طعنہ دیتے تھے مگر اب ایک فرنچائز نے انہیں خود اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے، جس پر وہ خوش ہیں ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ایک زمانہ تھا کہ کوئی لینے کو تیار نہیں تھا آج ٹیمیں خود بلارہی ہیں جس سے پرچی کے طعنہ کی بھی نفی ہوتی ہے۔اعظم خان کاکہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ دو سال کے دوران اپنی فٹنس پر بہت کام کیا ہے، اُن کا کہنا تھا کہ جب ٹیمیں آپ سے توقع رکھتی ہیں تو آپ کا فرض ہے کہ آپ بھی اپنے آپ کا لیول اس جگہ لے جائیں جہاں آپ کے کوچز اور کپتان آپ سے مطمئن ہوں۔پی ایس ایل سیون کے اہداف پر بات کرتے ہوئے اعظم خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود کیلئے کوئی بڑا ہدف مقرر نہیں کیا، بس یہی کوشش ہوگی کہ اپنے نیچرل ٹیلنٹ کے مطابق کھیلیں اور اپنی ٹیم کی ضرورت کے مطابق کارکردگی دیں۔اس کے علاوہ انہوں نے  کہا کہ  ان کی نظریں پاکستان ٹیم میں واپسی پر مرکوز ضرور ہیں مگر انہوں نے یہ بات اپنے ذہن میں سوار نہیں کی ہوئی۔اعظم خان نے مزید کہا کہ ان کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ حال میں رہیں نا کہ مستقبل کے اہداف کا پریشر لینا شروع کردیں۔

مزید :

کھیل -