جمعہ کے روز شہر قائد کا موسم کیسا ہو گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی 

جمعہ کے روز شہر قائد کا موسم کیسا ہو گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی 
جمعہ کے روز شہر قائد کا موسم کیسا ہو گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی 
سورس: File Photo

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ کراچی میں جمعہ کے روز (کل)سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، ساحلی علاقوں میں ہواں کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹے تک ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہواﺅں کی رفتار 36 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹے تک بڑھ سکتی ہے، 22 سے26 جنوری کے دوران کراچی سمیت سندھ میں ہلکی سردی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران کراچی میں رات کا درجہ حرارت آٹھ سے نوڈگری گرسکتا ہے، سندھ کے بیشتر شہروں کا درجہ حرارت چارسے چھ ڈگری تک گر سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواﺅں کا سلسلہ جنوب پنجاب کی جانب بڑھ رہاہے، مغربی ہواﺅں کے اثرات کراچی میں تیز ہواﺅں اور سردی کی معتدل لہر کی صورت میں رہیں گے جبکہ سمندر میں معمول سے تیز لہریں بھی پیدا ہوسکتی ہیں۔

مزید :

ماحولیات -