خاتون ڈکیت کی ہیئر سیلون میں واردات، 8 شہریو ں کو لوٹا، موبائل دیر سے نکالنے پر تھپڑ بھی مارے

خاتون ڈکیت کی ہیئر سیلون میں واردات، 8 شہریو ں کو لوٹا، موبائل دیر سے نکالنے ...
خاتون ڈکیت کی ہیئر سیلون میں واردات، 8 شہریو ں کو لوٹا، موبائل دیر سے نکالنے پر تھپڑ بھی مارے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام پورہ کے علاقہ میں خاتون ڈکیت نے ساتھی کے ہمراہ ہیئر سیلون پر آٹھ شہریوں کو لوٹ لیا۔

ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون اپنے ساتھی کے ہمراہ سیلون میں داخل ہوتی ہے اور شہریوں سے موبائل اور نقدی لینا شروع کردیتی ہے،اس دوران شہری نقدی اور دیگر اشیا حوالے کرتے ہوئے ایک سائیڈ پر ہوتے جاتے ہیں ،تاہم ایک شہری کو موبائل نکالنے میں دیر ہوتی ہے تو خاتون ڈاکو اسے تھپر بھی مارتی ہے،واردات کے بعد خاتون ڈاکو اپنے ساتھی کے ہمراہ فرار ہوجاتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -