ڈی آئی جی آپریشن لاہو رنے 5 تھانوں کے ایس ایچ او ز تبدیل کردئیے

ڈی آئی جی آپریشن لاہو رنے 5 تھانوں کے ایس ایچ او ز تبدیل کردئیے
ڈی آئی جی آپریشن لاہو رنے 5 تھانوں کے ایس ایچ او ز تبدیل کردئیے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر محمد عابد خان نےپانچ تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر عمران محبوب پولیس لائنز سے ایس ایچ او ڈیفنس بی،انسپکٹر انجم توقیر ایس ایچ او اقبال ٹاؤن،سب انسپکٹر محمد آصف جاوید ایس ایچ او چوہنگ،پولیس لائنز سے سب انسپکٹر علی شیر ایس ایچ او لیاقت آباد،ڈولفن سکواڈ سے انسپکٹر وجیہ الحسن ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی تعینات جبکہ ایس ایچ او چوہنگ سب انسپکٹر ناصر خان کو جوڈیشنل ونگ رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹرعابد خان نے تمام افسران کو نئی تعیناتی کے مقام پر فوری رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے انٹرویوز کے بعدنئے ایس ایچ اوز کی تعیناتی کے آرڈر جاری کئے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -