وزیراعظم عمران خان اورمائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان اورمائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا ٹیلی فونک رابطہ
وزیراعظم عمران خان اورمائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا ٹیلی فونک رابطہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا رابطہ ہوا ہے جس میں مشترکہ مقاصد پر مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی ایک اہم ترجیح ہے، کووڈ 19 وبائی امراض سے متعلق چیلنجوں کے باوجود ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کو تیز کرنے کی کوششیں جاری ہیں، پاکستان نے 2021ء میں پولیو کیسز میں تیزی سے کمی کے ساتھ مسلسل مثبت پیش رفت دیکھی۔

عمران خان نے کہا کہ پورے سال میں پولیو کا صرف ایک کیس ریکارڈ کیا گیا، کورونا ویکسین کی منصفانہ، بروقت اور پیمانے پر فراہمی کی ضرورت ہے۔ کم آمدنی والے ممالک کو اس کے سماجی، اقتصادی اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی حالیہ کوششوں کو سراہا اور وباء کے خاتمے کے لیے عزم کو تقویت دی جبکہ پاکستان کی کامیاب کورونا ویکسینیشن مہم کا اعتراف کرنے کے ساتھ مسلسل حمایت کا یقین بھی دلایا۔ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیراعظم نے دنیا بھر میں غربت، بیماری، عدم مساوات کے خلاف جنگ میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کام کی تعریف کی اور خاص طور پر پاکستان میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کام کو سراہا۔

مزید :

قومی -