الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری ...
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

شیڈول کے مطابق دوسرے مرحلے کے انتخابات میں پولنگ 27 مارچ کو ہوگی۔دوسرے مرحلے میں صوبے کے 18 اضلاع میں انتخابات ہونگے۔ کاغذات نامزدگی7سے  11فروری تک جمع کروائے جاسکیں گے جبکہ نتائج کا اعلان یکم اپریل کو کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی مسترد یا منظوری کےخلاف اپیلیں 17 سے 19فروری تک دائرہوں گی، اپیلوں پر فیصلہ 22 فروری تک کیا جائےگا،کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 25 فروری ہوگی اور  نامزد امیدواروں کی حتمی فہرست 25 فروری کو ہی لگائی جائےگی۔نامزد امیدواروں کو انتخابی نشانات 28 فروری کو الاٹ ہوں گے۔

واضح رہے کہ 19 دسمبر کو پہلے مرحلے میں خیبرپختونخوا کے17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوا تھاجس میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید :

قومی -