لاہور ہائیکورٹ سے شہباز گل کی 24 جنوری تک حفاظتی ضمانت منظور

   لاہور ہائیکورٹ سے شہباز گل کی 24 جنوری تک حفاظتی ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی24 جنوری تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو درج مقدمات کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت کی دوران سماعت شہباز گل وہیل چیئر پر عدالت کے روبرو پیش ہوئے شہباز گل کے وکیل نے موقف اختیار کیا شہباز گل کے خلاف ایف ا ٓئی اے نے ایک نیا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ خدشہ ہے انھیں گرفتار کرلیا جائے گا ایف آئی اے شہباز گل کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات بھی فراہم نہیں کررہا لہذا عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے۔ عدالت نے شہباز گل کو پچاس ہزار روپے  کے ضمانتی مچل کے بھی جمع کروانے کا حکم دیا۔
 شہباز گل

مزید :

صفحہ آخر -