تاریخ پیدائش تبدیلی کیس  سی سی پی او لاہور کے وکیل  سے 15 فروری کوحتمی دلائل طلب

تاریخ پیدائش تبدیلی کیس  سی سی پی او لاہور کے وکیل  سے 15 فروری کوحتمی دلائل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)فیڈرل سروس ٹربیونل کورٹ کے دو رکنی بینچ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کے کیس میں غلام محمود ڈوگر کے وکیل سے 15 فروری کوحتمی دلائل طلب کر لیے،غلام محمود ڈوگر کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کی،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ریکارڈ درستی کی درخواست میں موقف اپنایا کہ غلطی سے میری تاریخ پیدائش 1963لکھی گئی، ریکارڈ سے اب شواہد سامنے آئے ہیں کہ تاریخ پیدائش 1965 کی ہے،سیشن کورٹ نے نادرا کو پیدائش کا سال درست کرنے کا حکم دے دیا،استدعاہے کہ سروسز ٹریبونل بھی محکمہ کو تاریخ پیدائش درست کرنے کا حکم دے۔
تاریخ پیدائش تبدیلی 

مزید :

صفحہ آخر -