پی ڈی ایم ٹولہ معیشت کی بہتری کیلئے کچھ نہیں کر سکتا،عاطف چوہدری

    پی ڈی ایم ٹولہ معیشت کی بہتری کیلئے کچھ نہیں کر سکتا،عاطف چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کاہنہ(نامہ نگار) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عاطف چوہدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹولہ کسی قیمت پر بھی ملک میں استحکام اور معیشت کی بہتری کیلئے کوئی مثبت قدم نہیں اٹھانا چاہتاکیونکہ انہوں نے اسمبلی کو کھلواڑ بنا رکھا ہے،اگر عمران خان نے قومی اسمبلی میں جانے کا عندیہ دیا تھا کہ ملکی مفاد میں فیصلے ہو سکیں تو انہوں نے اپنی بدنیتی ظاہر کرتے ہوئے مخصوص 35استعفے قبول کر لئے۔عمران خان نے پاکستان کی سلامتی،خود داری اور بحالی کیلئے قوم کو شعور دیا۔

 ملک پربددیانت ٹولہ مسلط ہے جو کہ مسلسل غریب عوام کاخون چوس رہا ہے نو ماہ میں امپورٹڈ حکومت نے ملکی معیشت کا ستیاناس کردیا ہے، عمران خان ملک کو بحرانوں اور مسائل کے بھنور سے نکالیں گے۔

،وہ وقت دور نہیں جب الیکشن ہونگے اور تحریک انصاف عوامی طاقت سے دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو گی۔