انسداد پولیو مہم زوروشور کیساتھ جاری، فیلڈ عملہ کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم 

انسداد پولیو مہم زوروشور کیساتھ جاری، فیلڈ عملہ کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


           لاہور (سٹی رپورٹر) ڈی سی لاہور محمد علی کی زیر صدارت پولیو مہم کی تیسرے روز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ، ڈی ڈی ایچ اوز،ایریا انچارجز، یو سی ایم اوز سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ڈی سی لاہور محمد علی کو تیسرے روز کی پولیو مہم کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔ تیسرے روز پولیو مہم میں 04 لاکھ 22 ہزار 05 پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ پولیو مہم کے تین دنوں میں مجموعی طور پر 12 لاکھ 56 ہزار 154 پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جا چکے ہیں اور 26 ریفیوزل کیسز میں والدین کو قائل کر کے بچوں کو پولیو کے قطروں کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کے قطرے پلائے گئے ہیں۔ پولیو مہم کا آج چوتھا روز تھا۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ آج بھی پولیو مہم بھرپور طریقے سے جاری رہی۔ انہوں نے انتظامی افسران اور اسسٹنٹ کمشنرز کو پولیو ورکرز کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو مہم میں غفلت کا ہرگز مظاہرہ نہ کیا جائے اور پولیو مہم کو پہلے کی طرح ہر ممکن کامیاب بنانا ہے۔